Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکالر شپ پروگرام کے متعلق چار وزرا کی پریس کانفرنس آج

’شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ دنوں خادم حرمین شریفین سکالر شپ پروگرام  کا اعلان کیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
فروغ افرادی قوت کمیٹی کے تحت آج اتوار کو خادم حرمین شریفین سکالر شپ پروگرام کے متعلق پریس کانفرنس ہوگی۔
یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ دنوں خادم حرمین شریفین سکالر شپ پروگرام  کا اعلان کیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سکالر شپ پروگرام وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون افرادی قوت تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
سکالر شپ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں افرادی قوت کا معیار بہتر اور مسابقت کا ماحول پیدا ہوگا۔
فروغ افرادی قوت کمیٹی نے کہا ہے کہ ’پریس کانفرنس میں وزیر اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبد اللہ السواحہ، وزیر افرادی قوت انجینئر احمد الراجحی، وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ اور وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف خطاب کریں گے‘۔
پریس کانفرنس کے مقررین صحافیوں اور شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے اور پروگرام کے متعلق اہم امور کی وضاحت کریں گے۔

شیئر: