یورپی یونین نے حوثیوں کو بلیک لسٹ کردیا، پابندیاں عائد
حوثیوں کے اثاثے منجمد کرنے اور فنڈنگ پر پابندی لگائی گئی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
یورپی یونین نے حوثیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔ یہ فیصلہ یمن میں شہری بنیادی ڈھانچے اور عوام پر حملوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق یورپی یونین نے حوثیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ حوثی انسانی بنیادں پر امدا کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ تشدد اور خواتین کے خلاف تشدد کی پالیسی پر بھی عمل پیرا ہیں۔
بچوں کو عسکری تربیت دے کر محاذ جنگ پر بھیجا۔ بارودی سرنگیں بچھائیں۔
حوثی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کررہے ہیں اور سمندر میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں۔
یورپی یونین نے فیصلے کے تحت حوثیوں کے اثاثے منجمد کرنے اور فنڈنگ پر پابندی لگائی ہے۔
یورپی یونین کا یہ فیصلہ 28 فروری 2022 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کےعین مطابق ہے۔