پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ہمراہ ان کی اہلیہ دانیہ بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے عامر لیاقت حسین کی وزیراعظم عمران خان سے ناراضی کی خبریں مقامی میڈیا میں چل رہیں تھیں اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ دینے پر بھی خفا نظر آرہے تھے۔
مزید پڑھیں
بدھ کو ملاقات کے بعد عامر لیاقت حسین نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’وزیراعظم سے ملاقات، بہت ساری باتوں پر انہیں قائل کرلیا، ماحول نہایت خوش گوار، وقت ہنستے مسکراتے گزر گیا پتا ہی نہ چلا۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے انہیں ان کی شادی پر مبارک باد دی اور ان کی اہلیہ سے پوچھا کہ ’عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں؟‘
ملاقات کے بعد صحافیوں نے ان کی گاڑی کو روک کر ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی اہلیہ نے ان کی وزیراعظم سے ایک بار پھر دوستی کرادی ہے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ’دوستی تو ہماری پہلے سے تھی، دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی ووٹ کا کوئی فیصلہ تھوڑی ہوا ہے۔‘
جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے ولا
اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے@ImranKhanPTI pic.twitter.com/MQ4VhBqifJ— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 23, 2022