Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خوبصورتی کی تعریف کرنا چاہیں تو وہ پاکستان ہے‘

سعودی سفیر نے اس سے پہلے پاکستان کی او آئی سی) کانفرنس سے متعلق کاوشوں کو سراہا تھا۔ (فوٹو: سعودی سفارت خانہ ٹوئٹر )
پاکستان قدرتی نظاروں سے مالا مال ایک خوبصورت ملک ہے۔ دنیا کے مخلتف ممالک کی جانب سے ہمشیہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں اور قدرتی خوبصورتی کو پذایرئی ملی ہے۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پاکستان کی خوبصورتی کو سراہا۔
شئیر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان کے مختلف مقامات کی بہترین تصاویر اور ویڈیو کلپس موجود ہیں۔
اس ویڈیو میں مینار پاکستان، فیصل مسجد سے لے کر پاکستان کے پہاڑوں اور شمالی علاقہ جات کے دلکش مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ہم خوبصورتی کی تعریف کرنا چاہیں تو وہ پاکستان ہے۔‘
اس ویڈیو کے بعد ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے مختلف خوبصورت مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔
ٹوئٹر صارف  فرزانہ نے لکھا کہ ’اگر خوبصورتی کی بات کی جائے تو سعودی عرب کا شہر مکہ اور مدینہ سے خوبصورت کوئی شہر نہیں۔‘

ٹوئٹر صارف چوہدری بابر نے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مینار پاکستان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یوم پاکستان کی موقع پر ایک اور خوبصورت تصویر میری طرف سے‘

اکثر صارفین یہ ویڈیو شئیر کرنے اور پاکستان کی خوبصورتی کو سراہنے کے اس اقدام پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے بھی نظر آئے۔
ٹوئٹر صارف سید غیاس احمد نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جناب آپ کے بے حد پیار کا بہت شکریہ۔‘

نہ صرف پاکستانی بلکہ سعودی سوشل میڈیا صارفین بھی عربی زبان میں اس ٹویٹ کو شئیر کرتے اور پاکستان کی خوبصورتی بیان کرتے ہوئے نظر آئے۔ 
ٹوئٹر صارف لقمان صابر نے عربی میں لکھا کہ ’اس تعریف کے لیے ہم آپ کے شکرگزار ہیں، پاکستانی بھی سعودی عرب اور وہاں کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔‘

اس سے قبل سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق کاوشوں کو بھی سراہا تھا سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لیے پاکستان کی میزبانی قابل تحسین ہے۔‘ 

شیئر: