ویکسینز کی 6 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار358 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بدھ کے روز 108 کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ گزشتہ روز کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 116 تھی ۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے مریضوں کی تصدیق ہونےکے بعد اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار404 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دوہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے9 ہزار 52 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
کورونا سے شفایابی کے تناسب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ایک ہی دن میں 290 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے ساتھ ہی اب تک اس مہلک وائرس سے اب تک 7 لاکھ 36 ہزار 13 افراد شفایاب ہوچکےہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے نازک کیسز میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ اس وقت 84 افراد کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا کے نازک کیسز میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینز کی 6 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار358 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ انکا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔