سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ راہگیروں کی زندگی خطرات سے دوچار کردی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ مقامی نوجوان نے موٹر سائیکل ون ویلنگ کا شوق کیا اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لوگوں کی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والے غیر قانونی عمل پر فخر کا اظہار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوان کو ٹریفک قانون کے تحت سزائیں دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔
مرور العاصمة المقدسة يضبط قائد الدراجة الآلية الذي قام بنشر مقاطع في وسائل التواصل الاجتماعي وهو يقود الدراجة على إطار واحد، معرضًا حياته وحياة مستخدمي الطريق للخطر، وسيتم إحالته للهيئة المرورية لتطبيق العقوبات المقررة في نظام المرور.
#المرور_السعودي pic.twitter.com/xkqb8UKC8k
— المرور السعودي (@eMoroor) April 10, 2022