Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر

امریکی ڈالر کی نئی قیمت پیر کو 182.93 روپے تھی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 91 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر کی نئی قیمت جو پیر کو 182.93 روپے تھی اب کم ہوکر 182.02 روپے ہوگئی ہے۔
سعودی ریال کی قدر 48.53، اماراتی درہم 49.55 اور کویتی دینار کی قدر 596.82 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں عمانی ریال کی قدر 472.78، یورو 197.81، برطانوی پاؤنڈ 236.84 اور بحرینی دینار کا شرح تبادلہ 482.77 روپے رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 183.5 اور قیمت فروخت 185.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.2 اور قیمت فروخت 49 روپے رہی۔

شیئر: