دمشق ۔۔۔بشار انتظامیہ کی طرف سے زہریلی گیس کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے جڑواں بچوں کے باپ نے عالمی لیڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ اسد کی ظالمانہ حکومت کے جھوٹ کو حقیقت کو نہ سمجھیں ۔ واضح رہے کہ 11اپریل کو اسد انتظامیہ نے خان شیخون شہر پر زہریلی گیس سے حملہ کرکے اس کے خاندان کے 22ارکان اور اس کے دونوں بچوں کو ہلاک کردیا تھا۔ عبدالحمید الیوسف نے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ بشار کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ حملے میں لوگ ہلاک نہیں ہوئے؟ہم نے تو خود اپنے ہاتھوں سے انہیں سپر دخاک کیا ہے۔ اس کی کزن آیا فادی، زہریلی گیس سے اپنی 6ہفتے کی بچی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔الیوسف نے مغربی ملکوں پر زور دیا کہ وہ بشار انتظامیہ کو آئندہ ایسی زہریلی گیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔اسے ہمیں مارنے کی اجازت نہ دی جائے اور روکا جائے۔بشار کے نزدیک ہم سب دہشتگرد ہیں۔اس لئے ہمیں امید ہے کہ وہ بار حملے کرکے مارے گا۔اس کے نزدیک تو تمام مردوخواتین اور بچے دہشتگرد تھے۔ بشار حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بشار نے زہریلی گیس کے استعمال کی تردید کی تھی۔ فادی کا کہنا تھا کہ بشار انتظامیہ جو کچھ بولتی ہے وہ جھوٹ ہے۔ میری بچی اس جھوٹے شخص کی وجہ سے چل بسی اور بشار کہتا ہے کہ یہ سب من گھڑت ہے۔