پاکستانی روپے کے مقابلے میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 90 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 187.53روپے ہوگئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں 9 مئی کو سعودی ریال کی قدر 49.99 روپے، اماراتی درہم 51.05، کویتی دینار 610.83، عمانی ریال 487.71، بحرینی دینار 497.41 اور برطانوی پاؤنڈ 230.25 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 187.5 اور قیمت فروخت 189، سعودی ریال کی قیمت خرید 49 اور قیمت فروخت 49.6، اماراتی درہم کی قیمت خرید 50 اور قیمت فروخت 50.5 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 روپے اور قیمت فروخت 240 روپے رہی۔