طائف کے پرانے محلوں کو گرانے کی خبر بے بنیاد
’اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں نہ ہی مستقبل قریب میں ایسا کوئی منصوبہ ہے‘ ( فوٹو: الریاض)
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر کے پرانے محلوں کو گرانے کا کوئی ادارہ نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں‘۔
طائف میونسپلٹی نے میڈیا کے شعبے کے سربراہ فایز الثبیتی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ میونسپلٹی نے 14 پرانے محلوں کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں نہ ہی مستقبل قریب میں ایسا کوئی منصوبہ ہے‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’معلومات حاصل کرنے کے لیے صحیح اور مستند ذرائع پر اکتفا کیا جائے‘۔