طائف کا پھول میلہ ، شائقین میں غیرمعمولی طورپرمقبول
طائف کا پھول میلہ ، شائقین میں غیرمعمولی طورپرمقبول
جمعہ 13 مئی 2022 12:05
0 seconds of 1 minute, 28 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
Live
00:00
01:28
01:28
طائف کے ’الردف پارک‘ میں منعقدہ سالانہ پھول میلہ شائقین میں غیرمعمولی طورپرمقبول ہورہا ہے۔ میلے میں جمعرات کے روز آنے والوں کی تعداد 75 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
سبق نیوز کے مطابق سابقہ روایات کومدنظررکھتے ہوئے امسال بھی طائف کمشنری میں وزارت ثقافت اور میونسپلٹی کے تعاون سے سالانہ پھول میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں طائف کے انواع واقسام کے پھولوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔
پارک کو انواع اقسام کے گلابوں سے سجایا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
میلے میں آنے والوں کو پھولوں کی کاشت انکی اقسام اورعرق کشید کرنے کے مراحل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاجاتاہے۔
میلہ سالانہ بنیاد پرمنعقد کیا جاتا ہے جس میں مملکت کےمختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ امسال میلے میں غیرمعمولی طورپرلوگ شریک ہوئے۔
گزشتہ دوبرسوں سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرمیلہ منعقد نہیں کیا گیا تھا جبکہ امسال کورونا کی وبا پربڑی حد تک قابو پالینے کے بعد احتیاطی تدابیرکافی حد تک ختم کیے جانے کے بعد میلہ پوری آب وتاب کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اورمیلے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
میلے میں آنے والوں کوپھولوں کی کاشت کے مراحل سے آگاہ کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
الردف پارک میں منعقدہ میلے میں اشیائے خورونوش کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ رقص کرتے فوارے کے شوز بھی پیش کیے جاتے ہیں جو شائقین کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں۔