Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نیوٹرلز‘ کو متنبہ کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی: عمران خان

عمران خان نے دو ٹویٹس میں اپنی اور موجودہ حکومت کے معاشی معاملات کا موازنہ کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر پی ٹی آئی)
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں نے اور شوکت ترین نے ’نیوٹرلز‘ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معشیت ڈوب جائے گی اور یہی ہو رہا ہے۔
جمعے کو انہوں نے دو ٹویٹس میں اپنے دور کی معشیت کا موجودہ حکومت کے معاشی معاملات سے موازنہ کیا ہے۔
عمران خان نے لکھا ’روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے (8 مارچ کو 178 تھا)۔ شرح سود 1998 کے بعد 15 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ سٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس یا چھ اعشاریہ چار فیصد تک گر چکی ہے۔ سٹاک مارکیٹ چھ سو چار ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے اور مہنگائی جنوری 2020 کے بعد 13 اعشاریہ چار فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔‘
عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا ’یہ سب امپورٹڈ حکومت پر تاریخ کے کم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے جو فراہم کرنے میں امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔‘

عمران خان نے ٹویٹ کے آخر امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیک بھی استعمال کیا۔

شیئر: