کویت نے ایرانی تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
بحری جہاز کے ایرانی عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
کویت کی وزارت داخلہ نے ایک ایرانی بحری جہاز پکڑا ہے جس میں 240 ٹن ڈیزل موجود ہے جو سمگل کیا جا رہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کویت نے علاقائی سمندری حدود میں اس جہاز کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔
دبئی میں قائم العربیہ ٹی وی نے سنیچر کو بتایا کہ بحری جہاز کے ایرانی عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کا عملہ ایک مخصوص قیمت پر کچھ دیگر چھوٹے جہازوں سے یہ ایندھن خرید رہا تھا۔
کویتی وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل کی سمگلنگ کےاس واقعے کو منظرعام پر لانے کے لیے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہیں۔