Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف:ریسٹورانٹس کےخلاف بلدیہ کا آپریشن

تفتیشی ٹیموں نے 80 سے زائد خلاف ورزیاں درج کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے تجارتی اداروں میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کرانے کے لیے تفتیشی مہم تیز کردی۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے رواں ہفتے کے دوران بلدیاتی کونسلوں کے قواعد و ضوابط کی  80 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 
طائف میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ریستورانوں، کیٹرینگ سروس، گوشت کی دکانوں، بیکری، جنرل سٹورز اورکیفوں  میں حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 
تفتیشی ٹیموں کا کہنا ہے کہ بیشتر خلاف ورزیوں کا تعلق غیرمعیاری صفائی، کھانے پینے کا سامان نامناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے، کارکنان کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے، کیڑوں مکوڑوں کو مارنے والے آلات موثر نہ  ہونے، کھانے  پینے کی اشیا دکان سے باہر رکھنے سے متعلق تھیں۔ 

شیئر: