وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل سب بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کے اجلاس معمول کے مطابق نہ بلانے اور اہم سمریوں کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لینے پر تحفطات کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر معاملے پر اعتراض اٹھایا ہے۔
اردو نیوز کو دستیاب سید خورشید شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’ایک ماہ سے یہ بات نوٹس کی جا رہی ہے کہ وہ معاملات جن پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بحث ہونی چاہیے اور بحث کے بعد منظوری ہونی چاہیے ان کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا جا رہا ہے۔ اس سے عوام میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔‘
مزید پڑھیں
-
لِیکڈ آڈیو نے عمران خان کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا: شہباز شریفNode ID: 672761