مسجد الحرام کے قریب ہوٹل کی کرین گرنے سے انڈین کارکن ہلاک
ہوٹل کی سیکیورٹی کمپنی کے حکام نے واقعہ کی اطلاع دی تھی( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مسجد الحرام کے قریب واقع ہوٹل کی صفائی کے دوران کرین گرنے سے ایک انڈین کارکن ہلاک ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ میں اجیاد پولیس سٹیشن اور پبلک پراسیکیوشن نے کرین گرنے اور کارکن کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ تمام ضروری کارروائی کرلی گئی۔
مکہ مکرمہ کے سیکیورٹی آپریشن سینٹر کو ہوٹل کی گیارہویں منزل سے صفائی کرین گرنے سے انڈین کارکن ہلاکت کی اطلاع ملی۔ ہوٹل کی سیکیورٹی کمپنی کے حکام نے اس کی اطلاع دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ 33 سالہ انڈین کارکن اوراس کے ساتھی ہوٹل کی بیرونی کھڑکیوں کی صفائی کررہے تھے۔ گیارہویں منزل پر رخ موڑتے وقت کرین کارکن کے سر پر آ گری۔
مکہ پولیس کے حکام نے فنگر پرنٹس سمیت تمام ضروری معلومات کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔
مرنے والے انڈین کارکن کی نعش النورسپیشلسٹ ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہے۔