مکہ میں دو گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
مکہ میں دو گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
اتوار 5 جون 2022 19:43
آتشزدگی سے دو افراد متاثر ہوئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا(فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے النزھہ محلے میں دو گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری اور مقیم غیرملکی گاڑیوں میں لگی آگ اور دھواں دیکھ کر گھبرا گئے۔
محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی کی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ کو قریب کی عمارتوں تک پہنچنے سے روک دیا۔
آتشزدگی سے دو افراد متاثر ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نےبیان میں کہا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے فوری طورپر آگ پر قابو پالیا۔
آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور گہرے دھوئیں کے بادل ہیں ۔صارفین نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو فوری کارروائی پر ستائش کی ہے۔