Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں شامی پناہ گزینوں کو صحت خدمات کی فراہمی کے لیے معاہدہ

شاہ سلمان مرکز کے معاون نگران اعلی نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے پیر کو لبنان صوبے عکار کے بینین شہر میں شامی پناہ گزینوں کو صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی سوسائٹی برائے قدرتی آفات کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے سے 15 ہزار شامی پناہ گزینوں کو فائدہ ہوگا۔ 
سعودی عرب کی جانب سے مرکز کے معاون نگران اعلی انجینیئر احمد البیز نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

نئے معاہدے سے صحت بخش غذا کا نظام بہتر بنایا جائےگا(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز میں طبی و ماحولیاتی امداد کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعبداللہ المعلم نے کہا کہ’ معاہدے کے تحت شامی پنااہ گزینوں کو صحت نگہداشت، سماجی و ذہنی و تغذیہ جاتی تعاون دیا جائے گا۔ معمول کی ویکسین مہم چلائی جائے گی۔ مفت دوائیں فراہم کی جائیں گی‘۔
لبنانی شہریوں کو بھی جو ان علاقوں میں آباد ہیں یہ سہولتیں دی جائیں گی۔ تپ دق سیت متعدد امراض کے حوالے سے قومی پروگرام میں تعاون کیا جائے گا۔ 
ڈاکٹرعبداللہ المعلم نے کہا کہ’ نئے معاہدے سے بچوں کے وزن اور قد کی پیمائش ہوگی۔ صحت بخش غذا کا نظام بہتر بنایا جائےگا‘۔ 

شیئر: