Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بدھ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنا ممکن نہیں‘

’سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں جمعرات 30 جون کو یکم ذو الحجہ ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سمیت امارات، عمان، مصر، شام اور مراکش میں یکم ذو القعدہ بدھ یکم جون کو تھا جس کا مطلب ہے کہ ذو الحجہ کا چاند بدھ 29 جون کو دیکھا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے سربراہ انجینئر محمد شوکت نے کہا ہے کہ ’بدھ کو کسی بھی اسلامی ملک میں ذو الحجہ کا چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایشیا کے مغربی علاقے اور افریقہ کے شمالی علاقوں میں طاقتور دور بینوں سے چاند دیکھنے کا امکان ہے‘۔
’اس بنا پر سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں جمعرات 30 جون کو یکم ذو الحجہ ہوگی جبکہ جمعہ 8 جولائی کو وقوف عرفہ اور ہفتہ 9 جولائی کو عید الاضحی متوقع ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’متعدد اسلامی ممالک میں یہ معمول ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی رویت پر عمل نہیں کرتے‘۔
’سعودی عرب، پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور دیگر ممالک میں چاند کا ثبوت مقامی رویت پر ہے‘۔
’لہذا اس بات کا امکان ہے کہ متعدد اسلامی ممالک میں جمعہ کو یکم ذو الحجہ جبکہ 10 جولائی کو عید الاضحی ہو‘۔

شیئر: