Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلون مسک ٹوئٹر سے غائب، صارفین کی چہ میگوئیاں

انٹرنیٹ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا ٹوئٹر سے یہ سب سے لمبا وقفہ ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
دنیا کے امیر ترین شخص اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصے سرگرم نظر آتے ہیں، تاہم پچھلے کچھ روز سے ان کی کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دی خصوصاً ٹوئٹر پر، جس کی خریداری کے لیے وہ بولی بھی لگا چکے ہیں۔
ایلون مسک کی اس غیر حاضری کو ٹوئٹر صارفین کے واضح طور پر محسوس کرتے ہوئے اس پر بات شروع کر دی ہے۔
ایلون مسک نے 22 جون کو اپنی ٹویٹ میں ایک امریکی سرکاری ادارے اور سپیس ایکس کے درمیان ہونے والے براڈ بینڈ مقابلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا، اس کے بعد سے انہوں نے کوئی ٹویٹ نہیں کی۔
انٹرنیٹ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا ٹوئٹر سے یہ سب سے لمبا وقفہ ہے۔
 

ایلون مسک نے اس سے پہلے 2021 میں ٹوئٹر سے وقفہ لینے کا کہا تھا لیکن پھر ایک دن بعد انھوں نے دوبارہ ٹویٹ کر دیا تھا۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر پر 10 کروڑ فالوورز پورے ہو چکے ہیں۔
منگل کو ایلون مسک نے اپنی 51 ویں سال گرہ منائی، لیکن اس دن بھی ایلون مسک کی جانب سے کوئی ٹویٹ نہیں دیکھا گیا ہے۔
ایلون مسک کی ٹوئٹر سے غیر حاضری پر ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
نکولوز نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’کیا ایلون مسک ٹوئٹر سے وقفہ لے رہے ہیں؟ کیونکہ شاید وہ بے مقصد مقدمات سے تھک گئے ہیں۔‘

دی مون کارل نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا کہ ’کیا ایلون مسک زندہ ہیں؟‘

جس کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اپنی سالگرہ کے بعد ضرور وقفہ لے رہے ہوں گے۔‘

ایک اور صارف کہتے ہیں کہ ’وہ بریک لے رہے ہیں، جیسے ہمیں بھی لینا چاہیے۔‘

اس کے جواب میں ایک صارف نے لکھا ’وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہوں گے، سب کو کبھی کبھار بریک لینی چاہیے، وہ واپس آجائیں گے۔‘

شیئر: