سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی
گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 222 ریال تھے (فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ جمعے کی صح 218 ریال سے کم ہوکر 217 ریال رہے جبکہ شام کو قیمت مزید کم ہوکر 216 ریال پرآگئی۔
عاجل اور ورلڈ گولڈ لائیو کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 191.97 ریال رہی جبکہ 18قیراط ایک گرام سونا 164.12 ریال میں دستیاب رہا۔
21 قیراط کی 8 گرام سونے کی گنی 1838.14 ریال، 22 قیراط والی گنی 1925.67 ریال جبکہ 24 قیراط والی گنی 2100.73 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 222 ریال تھے جو اس ہفتے کے شروع سے کم ہوکر 216 ریال پر آچکے ہیں۔
اس سے پہلے والے ہفتے میں سونے کی قیمت 225 ریال تک پہنچی ہوئی تھی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 1816.355 ڈالر پرآگئی ہے۔ جی سیون کی جانب سے روسی گولڈ کی درآمد پر پابندی کے فیصلےکے بعد پوری دنیا میں سونے کے نرخ کم ہورہے ہیں۔