اس کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں حجاج و زائرین کی سہولت کے لیے قرآن کریم کی تقسیم کےلیے روبوٹس کی خدمات فراہم کردیں۔
طواف وداع کرنے کےلیے آنے والے حجاج کرام کو تلاوت کے لیے قرآن کریم حاصل کرنے کے لیے مخصوص ریکس تک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حجاج کرام کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ اپنے مسجد الحرام میں مقام موجود رہتے ہوئے ہی روبوٹ کے ذریعے قرآن کریم حاصل کرسکتے ہیں۔
ادارہ امور حرمین کے شعبہ رہنمائی و آگاہی کے ذمہ دار بدر بن عبداللہ الفریح نے بتایا کہ قرآن کریم تقسیم کرنے والے روبوٹس خصوصی طور پر تیار کرائے گئے ہیں جن کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
روبوٹس میں انتہائی حساس سینسرز لگے ہیں جو سامنے آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو محسوس کرکے فوری طور پر میکینزم کو رکنے کی کمانڈ ارسال کردیتے ہیں۔ سینسر سے ملنے والی کمانڈ کوریسیو کرتے ہی روبوٹ رک جاتے ہیں۔
روبوٹ کا وزن 59 کلوگرام ہے جبکہ اس کی وزن اٹھانے کی گنجائش 10 سے 40 کلوگرام ہے ۔ روبوٹ کی رفتار0.5 سے 1.2 میٹرفی سیکنڈ ہوتی ہے جبکہ اس کی رفتار کو کم وزیادہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں