امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی، 1489 نئے کیسز
جمعہ 15 جولائی 2022 22:17
اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2325 ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نئے کیسز 1489 ریکارڈ پر آئے ہیں اس طرح اب تک کل تعداد 9 لاکھ 70 ہزار586 ہوچکی ہے۔
کووڈ 19 سے صحت پانے والوں کی کل تعداد 1499 ہے جس کے بعد کورونا سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 950717 ہوگئی ہے۔
جمعے کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کل تعداد 2325 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 297155 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں