سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پنجاب کے ضمنی انتخابات 2023 کے عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے لیے انتہائی اہم تصور کیے جارہے ہیں۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے مضبوط ہونے اور حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ رہنے کے لیے مسلم لیگ ن کا دارومدار بھی ان انتخابات پر ہوگا۔
انتخابی حلقوں میں موجود پولنگ سٹیشنز پر جہاں گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے وہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین ضمنی انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ضمنی انتخابات کا بڑا معرکہ لاہور میں،’سب ایک جیسے ہی لگ رہے ہیں‘Node ID: 685406
-
ضمنی انتخابات: پنجاب میں شیر دھاڑے گا یا جیت ہوگی بلے کی؟Node ID: 685666
-
ن لیگی ایم پی اے کے استعفے کا ڈارپ سین، ’خبر جھوٹی ہے‘Node ID: 685741
پاکستان میں انتخابات کے دن لڑائی جھگڑے اور بدامنی کے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں اور کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جس سے عوام کو ووٹ ڈالنے کے لیے جوش ملتا ہے۔
اسی سلسلے میں راجہ فیصل نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بیٹی اپنی والدہ کو کندھے پر بٹھا کر ووٹ ڈالنے آرہی ہے۔
A daughter takes her mother to the polling station…#ByElection2022 #Pakistan #Democracy
pic.twitter.com/hy5TnnPRca— Raja Faisal (@RajaFaisalPK) July 17, 2022
انتخابات کے روز انٹرنیٹ پر فیک نیوز اور پرانی وڈیوز بھی دوبارہ سے وائرل ہوتی دکھائی دیتی ہیں، جو عوام الناس میں گمراہی کا سبب بنتی ہیں۔
اس بارے میں سعد چاندنا نامی ایک صارف کہتے ہیں کہ ’جس پر مرضی ٹھپہ لگائیں، لیکن سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور پرانی ویڈیوز نہ پھیلائیں، اعلان ختم ہوا۔‘
جس پہ مرضی ٹھپہ لگائیں لیکن سوشل میڈیا پہ فیک نیوز اور پرانی وڈیوز نا پھیلائیں!
اعلان ختم ہوا!#بلے_پہ_ٹھپہ #ٹھپے_پہ_ٹھپہ_شیر_پہ_ٹھپہ #ByElection2022— Saad Chandna (@SaadChandna) July 17, 2022
انتخابات کے روز پولنگ سٹیشنز پر گہما گہمی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔
اسی سلسلے میں آر اے شہزاد نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’الیکشن کے دن جو رونق اور میلہ پولنگ سٹیشن کے ارد گرد لگتا تھا اس کا اپنا ہی مزہ تھا، وہ میں ہمیشہ مس کرتا ہوں۔‘
الیکشن کے دن جو رونق اور میلہ پولنگ سٹیشن کے اردگرد لگتا تھا اس کا اپنا ہی مزہ تھا وہ میں ہمیشہ مس کرتا ہوں
— R.A.Shahzad (@RAShahzada1) July 17, 2022
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پانی کی بوتلوں پر سٹکر چسپاں کر کے انتخابی مہم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ اس پر منیب کاظمی نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’پاکستان آج ہی ڈیفالٹ کر جائے گا، اتنا پیسہ لگا دیا ہے۔‘
Pakistan aaj hi default ker jaye ga.
Itna paisa laga dia hai
#بلے_پہ_ٹھپہ #ByElection2022 https://t.co/HbK07ywVEK
— Muneeb Kazmi (@muneeb_kazmi) July 17, 2022
افی ویوز نامی ایک صارف نے ملتان کے حلقے پی پی 217 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے الیکشن لڑنے کے بارے میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’زین قریشی جیت کر بنی گالا جائے گا اور کہیں گے کہ خان صاحب آپ کا سپاہی آپ کے لیے سیٹ لے آیا ہے، آگے سے خان کہیں گے شاباش زین، اب ہم پنجاب اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں۔‘
زین قریشی جیت کر بنی گالا جائے اور کہے خان صاحب آپکا سپاہی آپ کے لیے سیٹ لے آیا ہے
آگے سے خان کہے شاباش زین
اب ہم پنجاب اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں— dil darya v lagda aey khali (@iffiViews) July 17, 2022
الیکشن جیتنے کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے مٹھائیاں بانٹنے کی روایت پر بروکن نیوز نامی ایک پیروڈی اکاؤنٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’سیاسی جماعتیں کوشش کریں کہ الیکشن کی مٹھائیاں کل صبح تک نہ خریدیں، شام کو خریدی مٹھائیاں صبح واپس نہیں ہوں گی، حلوائی ایسوسی ایشن۔‘
سیاسی جماعتیں کوشش کریں الیکش کی مٹھائیاں کل صبح تک نہ خریدیں، شام کو خریدی مٹھائیاں صبح واپس نہیں ہونگی ، حلوائی ایسوسی ایشن
— Broken News (@NewsParodyPk) July 17, 2022