Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کے لیے سعودیوں پر تجربہ کی شرط ختم کی جائے: ارکان شوریٰ

سعودی ارکان شوری نے منگل کو وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی سالانہ مالیاتی رپورٹ برائے 2021 پر بحث کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ارکان شوری نے رپورٹ پر متعدد حوالوں سے بحث کی۔ رکن شوری فیصل طمیحی نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں اور ادارے ملازمت کے متلاشی مقامی شہریوں سے تجربہ سرٹیفکیٹ طلب نہ کریں۔ 
ایک خاتون رکن شوری سلطانہ البدیوی نے مطالبہ کیا کہ مکان سکیم کے تحت مطلقہ کے ساتھ نرمی برتی جائے۔ مکان سے متعلق مطلقہ کی درخواست پر عائد شرائط ختم کی جائیں۔ اسے مکان فراہم کرنے کے لیے اپنی اولاد کو ساتھ رکھنے کی شرط ہٹا دی جائے۔ اسے آزاد، خودمختار شخصیت کے طور پر لیا جائے اور اسی بنیاد پر اسے رہائش کی سہولت دی جائے۔ 
ایک اور خاتون رکن شوری عائشہ زکری نے  توجہ دلائی کہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے تمام ملازمین کو خاص شرائط اور ضوابط کے ساتھ  جزوقتی ملازمت کی اجازت دی جائے۔ انہیں آن لائن ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس سلسلے میں نئے قانون بنائے جائیں۔ 
ایک اور خاتون رکن شوری ریما الیحیا نے  توجہ دلائی کہ سعودی شہریوں کی روزگار سکیم کے تحت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ محض سعودی ملازمین کا گراف بلند کرنے کے  لیے ہی انہیں روزگار نہ دیا جائے۔ ہر شہری کو اس کی ڈگری اور علمی لیاقت کے مناسب حال ملازمتیں فراہم کی جائیں۔ 

شیئر: