Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزمازمہ کمپنی نے آب زم زم کی 16 ملین بوتلیں تقسیم کیں

آب زمزم کی تقسیم کی آپریشنل سکیموں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
الزمازمہ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسن ابو الفرج نے کہا ہے کہ حج سیزن  2022 کی آپریشنل سکیموں کے تحت حاجیوں میں آب زمزم کی 15 کروڑ  77 لاکھ 74 ہزار  80 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ حاجیوں کو ان کی رہائش پر 1287 سے زیادہ عمارتوں میں آب زمزم فراہم کیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق آب زمزم کی تقسیم کے پہلے مرحلے میں متعدد اہم اقدامات کیے گئے۔ 
پہلی بار منٰی، مزدلفہ اور عرفات میں ’المشاعر انشیٹو‘ پر عمل کرتے ہوئے حاجیوں کو آب زمزم پیش کیا گیا۔ 
 ابو الفرج نے مزید بتایا کہ ’پانی اور سیرابی‘ کا قصہ کے عنوان سے آب زمزم پلانے کی تاریخ نمائش میں پیش کی گئی۔ 
ابو الفرج نے بتایا کہ آب زمزم کی تقسیم کی آپریشنل سکیموں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ اور حج کمپنیوں کے تعاون سے حاجیوں کو آب زمزم مہیا کیا جا رہا ہے۔ 
ابو الفرج کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے دوران 7 لاکھ 79 ہزار  919 سے زیادہ حاجیوں کو 3 لاکھ 94 ہزار 352 سے زیادہ آب زمزم کے کارٹن تقسیم کیے گئے۔ ان میں 58 لاکھ 93 ہزار 550 لٹر آب زمزم موجود تھا۔ 810 اہلکاروں نے حاجیوں میں پانی تقسیم کیا۔ حاجیوں کی بسوں پر بھی آب زمزم پہنچایا گیا۔ 18733 کے قریب بسوں میں حاجیوں کو آب زمزم کی بوتلیں پیش کی گئیں۔ 

شیئر: