آسٹریلیا: فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی سعودی لڑکیوں کی شناخت
جمعرات 28 جولائی 2022 21:13
سڈنی کے مضافاتی علاقے کے اپنے فلیٹ میں دوماہ قبل مردہ پائی گئی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
آسٹریلیا کی پولیس نے سڈنی کے مضافات میں فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی دو سعودی لڑکیوں کی شناخت کرلی ہے۔
دونوں لڑکیاں مغربی سڈنی کے مضافاتی علاقے بیرووڈ کے اپنے فلیٹ میں ایک ماہ قبل پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے کہا ہے کہ 24 سالہ اسرا عبداللہ السھلی اور 23 سالہ اس کی چھوٹی بہن امال کی میتیں ایک ماہ قبل ان کے فلیٹ سے ملی تھیں۔
پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ حادثے کے حوالے سے جو معلومات ان کے پاس ہوں فراہم کریں۔
سڈنی میں واقع سعودی قونصل خانے نے حادثے کے موقع پر جاری میں کہا تھا کہ اسے سڈنی میں دو سعودی لڑکیوں کی موت کی رپورٹ ملی ہے۔
اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات اور اسباب دریافت کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ متوفی لڑکیوں کے اہل خانہ کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔