انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی نے اپنے سننے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال بعد ان کے ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہونا چاہیے، نو آبادیاتی ذہنیت سے نجات حاصل کرنی چاہیے، اپنی جڑوں پر فخر ہونا چاہیے، اتحاد ہونا چاہیے اور شہریوں میں ذمہ داری کا احساس بھی ہونا چاہیے۔
پیر کو نئی دہلی کے لال قلعے پر خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے خاص طور پر خواتین کی برابری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا احترام ترقی یافتہ انڈیا کے لیے ایک اہم ستون ہے، ہمیں ’ناری شکتی‘ (خواتین کی طاقت) کو مزید بڑھانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
-
حائل کی ثقافتی میراث قدیم ثمودی تحریریں اور نقش ونگارNode ID: 689726
-
25 برس بعد کا انڈیا کیسا ہوگا؟ یوم آزادی پر نریندر مودی کا پلانNode ID: 692646
وزیراعظم مودی کی تقریر کے نکات پر سوشل میڈیا پر بھی مختلف قسم کی آراء اور تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
روی نائر نامی صارف نے تین کلپس کو جوڑ کر وزیراعظم مودی کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں وہ ایک جگہ خواتین کو احترام دینے کی بات کرتے نظر آئے تو دوسری جانب ممتا بینرجی اور کانگریس جماعت کی خاتون رہنما پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔‘
From the Red Fort, PM Narendra Modi gives a powerful message to the nation to take a pledge to stop disrespecting women. pic.twitter.com/fD1grQma6F
— Ravi Nair (@t_d_h_nair) August 15, 2022