Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ تحقیقات،سپریم کو رٹ کے اعتماد پر پورا تر ینگے،کورکمانڈرز

راولپنڈی...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پیرکوکور کمانڈرز اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فوج اپنے ارکان کے ذریعے پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی میں شفاف اور قانونی طریقے سے کردار ادا کرے گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس کے دوران ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا ءنے پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ اپنے نمائندوں کے ذریعے جے آئی ٹی کے سلسلے میں شفاف اور قانونی کردار ادا کرے گا اور سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گا۔

 

شیئر: