18 اگست کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کا شرح تبادلہ
جمعرات 18 اگست 2022 13:56
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دوسرے روز بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر سات پیسے بڑھ کر 214.95 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 57.24، اماراتی درہم 58.52، بحرینی دینار 570.17، عمانی ریال کی قدر 559.05 اور کویتی دینار کی قیمت 700.29 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 258.74 اور یورو کی قدر 218.52 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 215 اور قیمت فروخت 218 روپے رہی۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 57 اور قیمت فروخت 57.9 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 258 اور قیمت فروخت 263 روپے رہی۔
کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے حالیہ اتار چڑھاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈالر کے اضافے کو عارضی قرار دیا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ تو ہوا ہے لیکن روپے کی قدر بہتر ہونے کا رجحان برقرار رہے گا۔