سعودی کمپنی ’معادن‘ نے جمعرات کو فاسفیٹ اور امونیا کھاد کی برآمدات بڑھانے کے لیے انڈیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے 4 معاہدے کرلیے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق چاروں معاہدوں پر دستخط سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف ، انڈین وزیر کیمیکل و کھاد اور معادن کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین روبرٹ ویلتھ کی موجودگی میں ریاض میں ہوئے۔
مزید پڑھیں
معاہدوں کا مقصد 2030 ک شروع سے لے کر انڈین مارکیٹ کو فاسفیٹ اور امونیا کی پیداوار کو دگنا کرنا ہے۔ فریقین ان معاہدوں کے ذریعے کھاد کی صنعت میں نئی ٹیکنالوجی استعمال کریں گے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
معادن کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے توجہ دلائی کہ 2011 سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا رشتہ ہے۔ معادن انڈیا کو سالانہ 1.7 ملین ٹن فاسفیٹ اور امونیا برآمد کررہا ہے۔ معادن نے مئی 2020 میں انڈیا میں اپنا پہلا دفتر قائم کیا۔ انڈیا، معادن کمپنی کی سٹراٹیجک منڈی ہے۔
اس سے قبل سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف سے انڈیا کے وزیر کیمیکل و کھاد اور وزیر صحت نے ریاض میں ملاقات کی۔ انہوں نے کھاد اور معاون کیمیکل صنعتوں اور بین الاقوامی صنعتوں میں انڈیا کے ساتھ تعاون کے فروغ کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔