Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں۔‘
’یو اے ای تجارت اور سرمایہ کاری میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور اس نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حکومت متحدہ عرب امارات کے تعاون پر اس کی مشکور ہے، ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو امارات میں روزگار کے مواقع میسر کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘

شیئر: