Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: غیرقانونی افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر شہری گرفتار

سفر کی سہولت دینے پر گاڑی ضبط کی جاتی ہے۔ (فوٹو عاجل)
جازان کے علاقے بیش میں الحقو سینٹر کے قریب روڈ سیکیورٹی فورس کے دستے نے ایک شہری اور 3 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ شہری اپنی گاڑی سے 3 ایتھوپین کو دوسری جگہ منتقل کررہا  تھا۔
فورس نے مزید بتایا کہ تینوں غیرملکی  سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں داخل ہوئے تھے۔
سیکیورٹی فورس نے  گرفتار افراد کے خلاف کارروائی مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا ۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین کو سفر، رہائش اور ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانونا جرم ہے اور اس پر 15 سال قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے جبکہ سفر میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش کے لیے فراہم کردہ مکان ضبط کرلیا جاتا ہے اور سفر و رہائش فراہم کرنے والے کی تشہیر بھی کی جاتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: