Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین اور انہیں رہائش فراہم کرنے والا غیرملکی گرفتار

تمام افراد یمنی شہری ہیں،غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں عسیر ریجن کےعلاقے خمیس مشیط میں سیکیورٹی فورس نے مملکت میں مقیم ایک غیرملکی کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی رہائش سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 8 افراد کو فراہم کی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد یمنی شہری ہیں اورغیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے۔ سعودی عرب کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایسے افراد کو مملکت کے اندر رہائش فراہم کرنا جرم ہے اور اس پر سزائیں مقرر ہیں۔ غیرملکی شہری نے انہیں رہائش فاہم کرکے جرم کیا ہے۔
عسیر ریجن کے پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ جو بھی سرحدی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخلے، رہائش، سفر اور ملازمت کی سہولت فراہم کرتا ہے اس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔ سفری ذرائع اور رہائش کی جگہ ضبط کرنے کے علاوہ تشہیر  بھی کی جاتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ عسیر پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنا مکان سرحدی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ایتھویین شہریوں کو کرایے پر دیا تھا۔

 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: