Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ روز کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

گزشتہ پانچ روز میں سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل پانچ روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کم ہو کر 150100 روپے رہی۔
اس سے قبل پانچ دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
سات ستمبر کو دس گرام سونے کے نرخ 901 روپے کم ہو کر 128686 روپے رہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت نو ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر رہی۔
بدھ کے روز پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔
فی تولہ چاندی 1480 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1268.86 روپے رہی۔

شیئر: