Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی لبنان اور صومالیہ میں امدادی کوششیں تیز

صومالیہ میں خشک سالی سے متاثرہ افراد میں چار ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم کیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات لبنان اور صومالیہ میں امدادی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے کہا کہ ’شمالی لبنان کے المنییہ ریجن میں سبل السلام سوشل سوسائٹی کی ایمبولینس سروس نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی مالی اعانت سے گزشتہ ہفتے 63 ہنگامی مشنز انجام دیے‘۔
ان مشنز میں منییہ شہر میں ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کی منتقلی اورایمبولینس خدمات شامل تھیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے مزید کہا کہ ’یہ پناہ گزین علاقوں میں ہیلتھ سروسز اور ایمبولینس ٹرانسپورٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے مرکز کی کوششوں کا حصہ ہیں‘۔

شمالی لبنان میں مریضوں کی منتقلی اورایمبولینس خدمات شامل تھیں( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے صومالیہ میں 24 ہزار بے گھر افراد اور ریاست جوبالینڈ میں خشک سالی سے متاثر ہونے والوں میں چار ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم کیں۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے مطابق امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کو امداد کے لیے7 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے جو آنے والے 12 مہینوں میں یمن میں 10 لاکھ سے زیادہ کمزور خواتین اور لڑکیوں کی مدد کرے گا۔
اس امداد کا مقصد آٹھ ہسپتالوں، چار پورٹیبل کلینکس کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں کے لیے چھ محفوظ علاقوں میں تولیدی صحت کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے مطابق اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے کہا کہ ’تقریباً 6.5 ملین یمنی خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد سے بچاؤ اور علاج کی خدمات سے محروم ہیں‘۔

شیئر: