Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں اونٹ فیسٹول کی اختتامی تقریب، 56 ملین ریال کے انعامات

فیسٹول میں پہلی پوزیشن امارات کے مانع بن علی الشامسی نے حاصل کی( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہر طائف میں منعقدہ سالانہ اونٹ فیسٹول کی اختتامی تقریب میں ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کے مشیر اور گورنر مکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے شرکت کی ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق ولی عہد اونٹ فیسٹول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو اعزاز سے نوازا گیا۔ 
سالانہ اونٹ دوڑ فیسٹول کی اختتامی تقریب کے لیے شہر اور خصوصا تقریب گاہ کو ہزاروں پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ 
فیسٹول میں 56 ملین ریال کے انعامات رکھے گئے تھے۔ پہلا انعام ولی عہد کی تلوار ہے جس کی مالیت 10 لاکھ ریال ہے۔

پہلا انعام ولی عہد کی تلوار ہے جس کی مالیت 10 لاکھ ریال ہے( فوٹو سبق)

فیسٹول میں پہلی پوزیشن امارات کے مانع بن علی الشامسی نے حاصل کرکے ولی عہد کی تلوار اپنے نام کی ہے۔
 اختتامی تقریب میں نائب گورنرمکہ مکرمہ ریجن شہزادہ بدر بن سلطان ون عبدالعزیز ،وزیر کھیل شہزادرہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل ، کمشنرطائف شہزادہ سعود بن نھاربن سعود بن عبدالعزیز ، کمشنرجدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی ، سعودی اونٹ فیڈریشن کے معاون نگران شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز کے علاوہ مکہ ریجن کے اعلی عہدیداروں اوراونٹ ریس کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیئر: