Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرکوں اور ٹرالروں کو ہائی وے پر سفر کرنے سے پہلے اجازت نامہ لینا ہوگا

’دستاویزات میں لوڈ سامان کی تفصیل، کہاں سے آرہا ہے اور کہاں جارہا ہے درج ہے‘ (فوٹو: سبق)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ آج اتوار سے ہائی وے  پر چلنے والے ٹرک اور ٹریلروں کو ٹرانسپورٹ دستاویزات رکھنے ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام ٹرکوں اور ٹریلروں کو اتھارٹی کے ای گیٹ سے یہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ٹرانسپورٹ دستاویزات ایک قسم کا اجازت نامہ ہے جس میں ٹرک اور ٹریلر کے علاوہ لوڈ سامان کے بارے میں مکمل معلومات موجود ہیں‘۔
’اس دستاویزات میں لوڈ سامان کی تفصیل، کہاں سے آرہا ہے اور کہاں جارہا ہے، کتنا وزن، حجم اور تعداد ہے نیز ٹرک اور ٹریلر کا روٹ کیا ہے،  درج ہے‘۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تمام کمپنیوں اور ڈرائیوروں کو چاہئے کہ ہائی وے کا سفر کرنے سے پہلے یہ دستاویزات ضرور حاصل کریں‘۔
’اس کے بغیر ہائی وے پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی نیز ٹرکوں اور ٹرالروں کو ہر چوکی پر روکا جائے گا‘۔

شیئر: