سعودی خام تیل کی برآمد 7.38 ملین بیرل یومیہ پہنچ گئی
سعودی خام تیل کی برآمد 7.38 ملین بیرل یومیہ پہنچ گئی
منگل 20 ستمبر 2022 14:29
جولائی میں تیل مصنوعات کی برآمدات 1.429 ملین بیرل یومیہ رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جوائنٹ آرگنائزیشن ڈیٹا اینی شییٹو (جے او ڈی آئی) کے اعداد و شمار کے جولائی میں سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات مسلسل دوسرے مہینے میں بڑھ کر دو سال سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عرب نیوز کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست مملکت کی برآمد جولائی میں 2.5 فیصد بڑھ کر 7.38 ملین بیرل یومیہ ہوگئی۔
جون میں تیل کی برآمد 7.20 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
اعداد و شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2020 کے بعد یہ برآمد سب سے زیادہ ہے۔ جون میں تیل کی برآمد 7.20 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی عرب جولائی میں ہندوستان کے لیے تیل کا تیسرے نمبر پر بڑا سپلائر رہا جب کہ چین کو رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر برقرار رکھا۔
سعودی پیداوار بھی گزشتہ ماہ کے 10.646 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ کر 10.815 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے جو دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب انڈیا کو تیل کا تیسرے نمبر پر بڑا سپلائر رہا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں جولائی میں تیل مصنوعات کی برآمدات 1.429 ملین بیرل یومیہ رہی ہے۔
اس ماہ کے شروع میں پیٹرول مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی قیادت میں اس کے اتحادیوں نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا تھا جو اقتصادی سست روی کے خدشے کے باعث کم ہو گئی ہیں۔