Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو 15 ہزار ریال میں سفر کی سہولت، عرب شہری کو پانچ برس قید 

الزام کے ثبوت ملنے پرعرب شہری پر فرد جرم عائد کی گئی ( فائل فوٹو عاجل) 
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے کہا ہے کہ’ پرائمری کورٹ نے مملکت میں دراندازوں کو سفر کی سہولت دینے والے عرب شہری کو5 برس قید کی سزا سنائی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدارکے حوالے سے بتایا کہ’ مملکت میں مقیم ایک عرب شہری کو پڑوسی ملک سے مملکت میں دراندازی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا‘۔
 پوچھ گچھ کے بعد الزام کے ثبوت مل جانے پرعرب شہری پر فرد جرم عائد کی گئی۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’عرب شہری نے پندرہ ہزار ریال لے کر دراندازوں کو مملکت میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی اور اس نے  یہ کام سرحد پار جرائم پیشہ تنظیم کی مدد سے کیا تھا‘۔
پرائمری کورٹ نے الزام ثابت ہوجانے پرعرب شہری کو 5 برس قید کی سزا سنائی۔ پبلک پراسیکیوشن نے سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پرائمری کورٹ کے فیصلے  کے خلاف اپیل دائرکی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ’ مملکت میں دراندازی میں مدد کرنا یا دراندازوں کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سمیت کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا قابل سزا جرم ہے‘۔ 

شیئر: