سیہات: مسلح افرادکا شہریوں پر حملہ، ایک شہری قتل جبکہ دوسرا اغوا
قطیف: مشرقی ریجن کی کمشنری سیہات میں واقع استراحہ میں تفریح کرنے والے شہریوں پر مسلح افرادنے حملہ کرکے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو اغوا کرلیا۔ مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کربل زیاد الرقیطی نے کہا ہے کہ واقعہ جمعہ کی صبح 5بجکر15منٹ پر ہوا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ اغوا ہونے والے شخص کی گاڑی استراحہ کے باہر کھڑی ہے اور اسٹارٹ حالت میں جبکہ اس کے اندر ایک شہری مقتول ہے۔ اس کے جسم پر گولیوں کے نشان تھے۔ اہلکاروں نے کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ اغوا ہونے والے شخص کے بارے میں معلوم حاصل کرنا شروع کردیں۔ حملہ آور نقاب پوش تھے۔ واقعہ کی تفصیلات ابھی زیر تفتیش ہیں۔