Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق صدر آصف زرداری صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل

آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سابق صدر  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف  علی  زرداری کو  ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اتوار سابق صدر کے معالج اور پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آصف علی زرداری بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہیں  اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ڈاکٹرعاصم حسین نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ سابق صدر کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور وہ ایک آدھ دن میں گھر منتقل ہوجائیں گے۔
بعد میں ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کی ہسپتال سے گھر روانگی کی تصویر ٹوئٹر پر جاری کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔
تھوڑی دیر بعد یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔ تاہم آصف زرداری کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔

شیئر: