Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تین معاہدے 

ہوم ڈلیوری سروس کے شعبے میں بھی تعاون کا جائزہ لیا جائے گا ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب اور سلطنت عمان نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تین معاہدے کرکے سٹراٹیجک شراکت کو موثر بنایا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق دونوں ملکوں کے پرائیویٹ سیکٹرز نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل گورنمنٹ سروس، آن لائن کاروبار اور ہوم ڈلیوری ایپس کے شعبوں میں معاہدے کیے ہیں۔ 
پہلا معاہدہ عمان کی ’اذکا‘ کمپنی اور سعودی عرب کی ’ثقہ‘ کمپنی کے درمیان ہوا ہے۔ فریقین ایک دوسرے کے یہاں رائج سٹینڈرڈ سسٹم کی پابندی کرائیں گے۔ 
 ’ثقہ‘ اور ’رحال‘ کمپنیوں کے درمیان معاہدے کے تحت فریقین انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای سروسز کے شعبے میں مل کر کام کریں گے۔
تیسرا معاہدہ عمانی کمپنی ’اسس‘ اور سعودی کمپنی ‘حلول السحابہ‘ کے درمیان ہوا ہے۔ اس کے تحت کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل  سسٹم کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ’تم دن‘ کمپنی اور ’جاھز‘ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت ہوم ڈلیوری سروس کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر: