عبداللطیف رشید عراق کے نئے صدر منتخب
جمعرات 13 اکتوبر 2022 20:39
سابق صدر برہم صالح کو 99 ووٹ پڑے(فوٹو ، ٹوئٹر)
عراقی پارلیمنٹ نے عبداللطیف رشید کو ’برہم صالح‘ کے جانشین کے طور پر عراق کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پہلے دور میں عراقی پارلیمنٹ صدر کے انتخاب میں ناکام ہوگئی تھی۔ جمعرات 13 اکتوبر 2022 کو ہی دوسرا دور منعقد ہوا جس میں عبداللطیف رشید اور برہم صالح کے درمیان صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
پہلے دور کے اختتام پر سپیکر محمد الحلبوسی نے کہا تھا کہ دوسرے دور میں جو امیدوار بھی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا اسے ملک کا صدر قرار دے دیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق عبداللطیف رشید کے حق میں 162 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جبکہ برہم صالح کے حق میں 99 ووٹ پڑے۔ جن کی مدت صدارت مکمل ہوچکی ہے۔ 8 ووٹ کالعدم قرار دے دییے گئے۔
نئے عراقی صدر عبداللطیف رشید نے صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوجانے پر حلف وفاداری اٹھالیا۔ وہ عراق کے 10 ویں صدر ہیں۔
منتخب عراقی صدر نے محمد شیاع السودانی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری تفویض کردی۔