Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 500 ملین ریال کی بدعنوانی کی‘

وائس چانسلر کی سبکدوشی کی سفارش کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے کی تھی۔ فائل فوٹو
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاھہ) کے ترجمان احمد الحسین نے کہا ہے کہ ’کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے معزول وائس چانسلر مبینہ طور پر 500 ملین ریال سے زیادہ کی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔‘
العربیہ چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ’ بدعنوانی کیس میں یونیورسٹی کے دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔ ان کا تعلق یونیورسٹی کے تمام زمروں اعلی عہدیدار سے لے کر عام کارکن تک ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’متعلقہ ادارے تمام مشکوک افراد کے ساتھ پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے غبن کی رقم کو استعمال کرنے سے روکنے کے لیے ضروری پابندیاں لگا دی ہیں۔‘ 
’غبن کی جانے والی رقم سرکاری خزانے میں واپس کرانے کی کارروائی کی جا رہی ہے جو شخص بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرے گا اس سے باز پرس ہوگی اور اسے سزا دی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو شاہی فرامین جاری کرکے کنگ عبدالعزیز جدہ کے وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سبکدوشی کی سفارش کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’وائس چانسلر جعلسازی، منی لانڈرنگ اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے خزانے سے غبن نیز ذاتی مفاد کے لیے اثر و نفوذ کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے‘

شیئر: