Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، سی ڈی 70 اب کتنے میں ملے گی؟

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں پانچ ہزار اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: پاک وہیکلز)
پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہنڈا کمپنی کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ 
ہنڈا پاکستان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی قیمتوں کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں پانچ ہزار اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 5400 روپے اضافے کے ساتھ  ایک لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 
پرائیڈر کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 
سی جی 125 کی قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے سے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 
سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 9 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 
سی بی 150 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 

شیئر: