Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فن لینڈ تجارت کو فروغ دیں گے، ایئر ٹرانسپورٹ کا معاہدہ

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور فن لینڈ کی وزارت ٹرانسپورٹ نے دستخط کیے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب اور فن لینڈ نے تجارت کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان ایئر سروسز کو تقویت دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور فن لینڈ کی وزارت ٹرانسپورٹ اور مواصلات نے ایئر ٹرانسپورٹ کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت کا مقصد سعودی عرب اور فن لینڈ کی اقتصادی شراکت کو مزید فروغ دینا ہے۔
یہ معاہدہ  ایئر ٹرانسپورٹ سے متعلق تنظیمی شقوں، قومی کیریئرز کی نامزدگی، دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی باقاعدہ تعداد اور ایئر لائنز کی تجارتی نمائندگی سے نمٹتا ہے۔
مفاہمت کی یادداشت سے فریقین کے درمیان ریگولیٹری فریم ورک، تعاون اور محفوظ اور سکیور ایئر ٹرانسپورٹ کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔
معاہدہ کے ذریعے مملکت کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نیشل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سٹریٹیجی کے کچھ مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس شعبے کی مسابقت کو بڑھایا جا سکے اور مملکت کو ایشیا، افریقہ اور یورپ کے لیے ایک عالمی لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنے میں تعاون کیا جا سکے۔
نیشل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سٹریٹیجی کے مقاصد میں 2030 تک 330 ملین مسافروں کی نقل و حمل شامل ہے۔
مملکت کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے رواں سال کے اوائل میں  دونوں ممالک کے درمیان ایئر ٹرانسپورٹ کے آپریشنل فریم ورک کو منظم کرنے کے لیے پولینڈ کے ساتھ اسی طرح کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔
دونوں مفاہمت نامے سعودی شہری ہوا بازی کے شعبے کی حکمت عملی کے مطابق ہیں جس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد کو 250 سے زائد مقامات تک بڑھانا اور کئی بین الاقوامی لائنوں کو مملکت کے ہوائی اڈوں کو استعمال کرنے کے لیے راغب کرنا ہے۔
عالمی بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی ایوی ایشن کے اعداد و شمار فن لینڈ سے زیادہ ہوتے ہیں، 2020 میں سعودی ایوی ایشن کے مسافروں کی تعداد 26.9 ملین تھی جب کہ فن لینڈ کے لیے یہ تعداد 3.5 ملین تھی۔

شیئر: