یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم پٹھان کا بدھ کو ٹیزر جاری کیا گیا۔ اس ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ پٹھان‘ کی آوازیں بھی آنا شروع ہوگئی ہیں۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان آئندہ برس 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
اردو نیوز کا فیس پیج لائک کریں
یہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی چوتھی فلم ہے جس میں دونوں نے اکٹھے کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’مجھ پر گیا ہے‘، بیٹے کی تصویر پر شاہ رخ خان کا تبصرہNode ID: 700806
-
شاہ رخ خان اپنی شرٹ سے کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟Node ID: 703931
دیپیکا پاڈوکون نے 2007 میں اپنی پہلی ہی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ہیپی نیو ایئر اور چنائے ایکسپریس میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں انڈین دائیں بازو کی جماعتوں کے حامی پیش پیش ہیں۔
کچھ صارفین انڈین ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کی ایک پرانی ویڈیو کلپ بھی شیئر کررہے ہیں جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما شاہ رخ خان کو پاکستان جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان کی زبان میں اور حافظ سعید کی زبان میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔‘
خیال رہے حافظ سعید کو مختلف مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کی طرف سے سزائیں سنائی گئی ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ انڈیا کی جانب سے ان پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔
شاہ رخ خان کے ناقدین فلم پٹھان کے بائیکاٹ کی راہ ہموار کرنے کے لیے ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی شیئر کررہے ہیں جس میں بالی وڈ کے بادشاہ پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کررہے ہیں۔
اس کلپ میں شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں کہ ’میرا ماننا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں ٹی 20 کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ چیمپیئن ہیں۔‘
Pakistani Players Are The Best Player in the World. They are the Champions !
There’s Extreme Intolerance in India !
This Guy SRK is a Pro Pakistani & He Has Proved it Many Times. #BoycottBollywood #Pathaan #ShahRukhKhan
#BoycottPathan pic.twitter.com/sod0MJMuLj— nitin singh (@SinghNitn) November 2, 2022
متعدد صارفین شاہ رخ خان پر ’اینٹی نیشنلسٹ‘ ہونے کا الزام لگارہے ہیں۔ سمیتا داس نے لکھا کہ ’میں تمام قوم پرستوں سے گزارش کررہی ہوں کہ وہ پٹھان کا بائیکاٹ کریں۔‘
جہاں پٹھان کے بائیکاٹ کی باتیں ہورہی ہیں وہیں شاہ رخ خان کے پرستار بھی اپنے پسندیدہ اداکار کا دفاع کررہے ہیں۔
کرس نائر نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’بی جے پی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد کیوں نہیں دے رہی، صرف اس لیے کہ وہ مسلمان ہیں؟‘
انہوں نے لکھا کہ شاہ رخ خان کے پرستاروں کو’واچ پٹھان‘ کا ٹرینڈ بھی چلانا چاہیے۔
Why BJP is not wishing @iamsrk on his birthday just because he is Muslim ?
Also why #BoycottPathan from BJP ?
Guys, let's trend #WatchPathan
— Kris Nair (@KrisNair1) November 2, 2022
شوالی بورٹھاکر نے لکھا کہ ’سیاست اور انٹرٹینمنٹ کو ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ یہ دونوں الگ الگ پیشے ہیں اور انہیں علیحدہ ہی رکھنا چاہیے۔‘
Never Ever Mix Politics with Entertainment! They are both professions and they are meant to be separate. It's happening and it should stop!
#SRK #DeepikaPadukone #JohnAbraham #WatchPathan— Shewali Borthakur (@ShewaliB) November 3, 2022