فیفا ورلڈ کپ ظہران کے مرکز اثرا میں پہنچ گیا
اتوار 13 نومبر 2022 12:56
’عالمی مقابلوں سے پہلے فیفا ورلڈ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ظہران پہنچا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قطر میں منعقد فٹبال کے عالمی مقابلوں کااصلی کپ ظہران کے مرکز اثرا میں پہنچا دیاگیا ہے جہاں سے اپنی آخری منزل دوحہ پہنچادیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی مقابلوں سے پہلے فیفا ورلڈ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ظہران پہنچا ہے۔
اس موقع پر اثرا نے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جہاں سپیکروں نے فٹبال کو عالمی تعاون کو فروغ دینے کا کھیل قرار دیا ہے۔
سپیکروں نے سعودی عرب میں فٹبال کے مستقبل کے علاوہ کھیل کی عالمی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ اس سے پہلے جدہ اور ریاض پہنچا یا گیا تھا۔