Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ’مثالی‘ ڈرائیوروں کی تعداد بڑھنے لگی

’ 2021 کے دوران 12 ہزار 351 مقامی شہریوں نے محفوظ ڈرائیونگ کی(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سویدان نے کہا ہے کہ’ 2021 کے دوران 12 ہزار 351 مقامی شہریوں نے محفوظ ڈرائیونگ کی۔ ان میں سے کسی پر کوئی ٹریفک خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ پابندی کا تناسب 161 فیصد رہا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق بریگیڈیئر جمعہ سویدان نے کہا کہ  18 سے 30 برس تک کے مثالی ڈرائیور 25 ہزار رہے ہیں۔
دبئی محکمہ ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر نے کہا کہ’ معاشرے میں ٹریفک آگہی بڑھ رہی ہے۔ مثالی ڈرائیوروں کے گراف میں اضافہ ہونے لگا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ اس سال 2 لاکھ 44 ہزار  446 ڈرائیوروں نے ٹریفک نظام کی پابندی کی جبکہ 2021 کے دوران ان کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار896 تھی جبکہ 2020 میں ایک لاکھ 37 ہزار 269 اور 2019 میں 87 ہزار 562 مثالی ڈرائیور ریکارڈ پر آئے تھے‘۔
 گزشتہ سال ٹریفک نظام کی پابندی کرنے والے مقامی ڈرائیوروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بریگیڈیئر جمعہ سویدان کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں ٹریفک نظام کی بیشتر خلاف ورزیاں نوجوان کررہے تھے۔ اب ان کے یہاں خلاف ورزیوں کی شرح کم ہوگئی ہے‘۔

شیئر: